ڈاکٹر راغب نعیمی وفد کے ہمراہ دورہ عراق کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وفد نے حضرت علیؒ،امام حسن ؒ،حضرت امام ابوحنیفہ ؒ،شیخ عبدالقادر جیلانی ؒودیگرمزارات پر حاضری دی

منگل 15 مئی 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی وفد کے ہمراہ دورہ عراق کے بعدگزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ۔وفد نے حضرت علیؒ،امام حسن ؒ،حضرت امام ابوحنیفہ ؒ،شیخ عبدالقادر جیلانی ؒودیگرمزارات پر حاضری دی۔وفد میںناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،ڈاکٹرطاہررضا بخاری،خواجہ قطب الدین فریدی،سیدخالد،آفتاب بھٹی،حبیب اللہ بھٹی،رائو شاہدودیگرشامل ہیں ۔

عراق میںحضرت امام حسین ؒکے روضہ مبارک کے متولی عبدالمہدی کربلائی کی دعوت پر یہ وفد عراق گیا ۔

(جاری ہے)

وفد کونجف اشرف ،کوفہ ،کربلا ،بابل ، مسیب ،سامرااوربغداد میں موجود اہل بیت اوردیگربزرگان دین کے مقامات اورمزارات کی زیارت کی۔بغداد میںمفتی اعظم اہل سنت مہدی احمدصعیدی ا ورنجف الاشرف میں مجتہدبشیر احمدنجفی سے ملاقاتیں کی۔وفد کوبتایا گیا کہ(آئی ایس آئی)سے مقابلہ کرنے کے لیے اہل سنت اوراہل تشیع نے مشترکہ جہادکفافیہ کیافتوی دیا جسے عوام میں پذیرائی ہوئی اورحکومت اورعوام سے مل کرمشترکہ مقابلہ کرکے (آئی ایس آئی)کاعراق سے قلع قمع کردیا۔عراق میں ہونے والے انتخابات کوقریب سے دیکھاجس میں مقتدی الصدر شیعہ عالم کااتحاد غیرمتوقع لیڈلے رہاہے۔

متعلقہ عنوان :