میاں محمدنواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ بائیس کروڑ پاکستانیوں کو غدار قرار دینے کے مترادف ہوگا، علی اکبرگجر

اقتدار اور مفادات کی جنگ میں ریاست کو خطرات کی طرف دھکیلنے کے نتائج کسی کے مفاد میں نہیں ہونگے، نائب صدر مسلم لیگ(ن) سندھ

منگل 15 مئی 2018 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد اور دنیا کی واحد مسلم ایٹمی قوت رکھنے والی ریاست کے تین بار منتخب وزیر اعظم کے خلاف غداری کے مقدمے کی خواہش کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ غداری کا مقدمہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف نہیںبلکہ میاں محمد نواز شریف کو ووٹ دینے والے بائیس کروڑ پاکستانیوں کے خلاف سمجھا جائے گا․ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں دئے گئے میاں محمد نواز شریف کے بیانات کو منفی رنگ دے کر انہیں مطعون کرنے کی بھونڈی کوششیں قابل مذمت ہیں․ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو ان قوتوں نے کبھی قبول نہیں کیا جن کی سیاست پاکستان دشمن قوتوں کے اشارے پر چلتی رہی ہی․ پاکستان کو ان گنت تاریخی منصوبے دینے والے میاں محمد نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹانے کی کوششوں میں منصوبہ بندی کے ساتھ تیزی لائی جارہی ہے جو کسی صورت بھی ریاست کے مفادات کے لئے مناسب نہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمدنواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ بائیس کروڑ پاکستانیوں کو غدار قرار دینے کے مترادف ہوگا․ اقتدار اور مفادات کی جنگ میں ریاست کو خطرات کی طرف دھکیلنے کے نتائج کسی کے مفاد میں نہیں ہونگی․ ملک کی خالق جماعت کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوششوںسے قومی اتحاد کمزور پڑنے کا خدشہ ہی․ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی چڑھانے والے قبر میں پڑے بھٹو کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر دور میں ایسے سہارے تلاش کرنے پر مجبور ہوئے جو انہیں مکافات عمل سے بچا سکیں ․ زمین کے حکمران یہ بھول جاتے ہیں کہ آفاقی قانون اپنے وقت پر بندگان خدا کی مدد کو ضرور پہنچتا ہی․ میاں محمد نواز شریف پاکستان کی سیاست میں حق اور سث کا استعارہ بن چکے ہیں جسے مسترد کرنا زمینی خدائوں کے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف مشرف کے جھوٹے مقدمات کی طرح حالیہ جھوٹے مقدمات کے تانے بانے سے بھی سرخرو ہوکر نکلیں گے اوراس دفعہ وہ تاحیات وزیر اعظم بنیں گے