ایران میں سپرنٹنڈنٹ نے حجاب اتارنے والی طالبہ کے بال زبردستی کاٹ دئیے

اسکول میں واقعے کے بعد لڑکی پر دمے کا حملہ ، حالت خراب ہونے پر اسپتال داخل کرادیا گیا

منگل 15 مئی 2018 15:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ایران کے جنوب مغربی صوبہ آبادان میں ایک ایلیمنٹری اسکول میں سپرنٹنڈنٹ نے ایک طالبہ کے حجاب اتارنے پر سر کے بال کاٹ دیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی قومی مزاحمتی کونسل کی خواتین کمیٹی نے بتایاکہ یہ واقعہ 6 مئی کو آبادان کے ضلع گلستان شہر میں پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ایلیمنٹری اسکول میں تمام طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن انھیں معلمات کے علاوہ اساتذہ بھی پڑھاتے ہیں ۔

کونسل کے مطابق اسکول اسپرنٹنڈنٹ نے حجاب اتارنے پر اس لڑکی کے قینچی سے بال کاٹ دیے تھے اور اس کا یہ جواز پیش کیا تھا کہ سرپوش سے بال باہر نظر آنے پر ایک ماسٹر نے اعتراض کیا تھا۔متاثرہ طالبہ کا نام نرگس بتایا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد اس پر دمے کا حملہ ہوا تھااور اس کو اسپتال لے جانا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :