ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے پر کام کیا جا سکتا ہے، امریکا

امریکا ایران کے تباہ کن طرز عمل کو ٹھیک کرنے کی خاطر یورپ سے کام کرنے کے لیے ابھی بھی تیار ہے،سینئرعہدیدار

منگل 15 مئی 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے یورپی یونین کے لیے صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر امریکا نے کہا ہے کہ وہ نئے جوہری معاہدے پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی اعلی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے تباہ کن طرز عمل کو ٹھیک کرنے کی خاطر یورپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے ابھی بھی تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس دوران امریکی اتحادیوں سے دو طرفہ تعاون پر از سر نو غور کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ دوسری جانب ایک اعلی امریکی نمائندے نے کہا کہ وہ یورپی کمپنیاں پابندی کی زد میں آ سکتی ہیں، جو ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔