قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کریگی ،ْٹورنامنٹ17 تا 29جولائی بھارت ..
تازہ ترین : 1

قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کریگی ،ْٹورنامنٹ17 تا 29جولائی بھارت میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ17سی29جولائی تک بھارت میں کھیلا جائیگا جس میں 6جونیئر کھلاڑی جن میں عباس زیب،عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت،اسداللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ یکم رمضان المبارک سے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔تربیتی کیمپ میںکوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں24 سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/05/2018 - 15:00:13

اس خبر پر آپ کی رائے‎