ایشین گیمز کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ یکم رمضان المبارک سیمصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا
ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے
منگل 15 مئی 2018 15:00
(جاری ہے)
ایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دریں اثناء پاکستان سکواش فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والی ایشیئن گیمز کیلئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ٹرائل 18 فروری کو لئے تھے جس میں سے کوریا میں مارچ میں ہونے والی ایشین ٹیم چمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا۔
قومی ٹیم نے اس ایونٹ میں مردوں کے مقابلہ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایف بورڈ نے ایشین چمپئن شپ کیلئے انہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ایشین گیمز میں مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ خواتین مقابلوں میں مدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.