پاکستان مسلم لیگ لیگ (ن) نے الیکشن 2018کیلئے ٹکٹ فارم جاری کردیئے

منگل 15 مئی 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ لیگ (ن) نے الیکشن 2018کیلئے ٹکٹ فارم جاری کردیئے‘ درخواستیں 25مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں جمع ہوں گی۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2018 کے لئے ٹکٹ فارم جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے فارم ملنا شروع ہوگئے ہیں ،ْدرخواستیں 25 مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں جمع ہوں گی۔ قومی اسمبلی ٹکٹ کے لئے پارٹی فیس 50 ہزار روپے مقرر کی گئی۔ صوبائی اسمبلی ٹکٹ کے لئے پار ٹی فیس 30ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں مخصوص نشست کے لئے فیس ایک لاکھ روپے ہوگی۔ صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشست کیلئے فیس 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔