لاہور اورنج ٹرین کا افتتاح 16مئی کو ہوگا، وزیر اعلیٰ شہباز شریف خود جائزہ لیں گے

ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا ،انجینئرز وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دینگے

منگل 15 مئی 2018 15:00

لاہور اورنج ٹرین کا افتتاح 16مئی کو ہوگا، وزیر اعلیٰ شہباز شریف خود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) لاہور اورنج ٹرین کے افتتاح کی تاریخ تبدیل ہو گئی، 17 مئی کے بجائے افتتاح 16 مئی کوہوگا۔ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کے لئے 17مئی کی تاریخ رکھی گئی تھی مگر رمضان المبارک کے پیش نظر اب تاریخ ایک روز پہلے کردی گئی۔ اب اورنج لائن ٹرین 16مئی چلے گی۔

(جاری ہے)

آزمائشی سروس میں وزیر اعلی( پنجاب محمد شہباز شریف چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی سٹیشن تک سفر کریں گے۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان ، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندے اس موقع پر موجود ہونگے۔ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلی پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے۔