رمضان کی آمد سے قبل ایبٹ آباد اور گردو نواحی علاقوں میں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو گئی

منگل 15 مئی 2018 15:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) رمضان کی آمد سے قبل ایبٹ آباد اور گردو نواحی علاقوں میں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو گئی۔ شہریوں کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کی مشکلات میں دگنا اضافہ ہو گیا ہے۔ سبزی و فروٹ والوں کے علاوہ کریانہ و بیکرز والوں نے حکومتی ریٹ لسٹ کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہر چیز کا خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اندرون شہر اور گردو نواحی علاقوں میں ہر دکاندار اور ریڑھی بان نے خوساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں۔ شہریوں نے خود ساختہ مہنگائی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ گرانفروشی کے مرتکب اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے اور جرم کے مرتکب لوگوں کو بھاری جرمانے کر نے کے علاوہ جیل بھیجا جائے، جب تک لوگوں کو عملی طور پر سزا نہیں ملے گی لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہوتی رہے گی، جب کچھ لوگوں کو جرمانوں کے ساتھ قید ہو گی تو پھر کوئی بھی گرانفروشی نہیں کرے گا اور نہ ہی خود ساختہ ریٹ مقرر کرے گا۔