پسماندگی کو ترقی میں بدلنے کا چیلنج قبول کیا ہے، اب پسماندہ یو سیز کو ماڈل بنا کر بھی دکھائیں گے، اکبر ایوب خان

منگل 15 مئی 2018 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پسماندگی کو ترقی میں بدلنے کا چیلنج قبول کیا ہے تو ان پسماندہ یونین کونسلوں کو ماڈل بنا کر بھی دکھائیں گے، مواصلاتی مسائل سمیت پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کے وولٹیج مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے، حال جدال تا بدھوڑہ گلی سڑک کی تعمیر کیلئے دو کروڑ 30 لاکھ فنڈز منظور کرا چکے ہیں جو بانڈی لبیال تک مکمل ہو گی اور باقی ماندہ سڑک پختگی بھی یقینی بنائی جائے گی، پسماندگی کا دور کرنے کا فن اور طریقہ ہم سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا، جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں، جھوٹے وعدے کبھی نہیں کئے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے وی سی ڈالری یو سی لدڑ منگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ضلع کونسل عبدالرشید تنولی، وی سی ناظم صابر خان، نائب ناظم محمد فاروق، کونسلرز بشیر لالہ، بنارس لالہ، ہارون خان، وزیر محمد اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ناظم صابر خان اور دیگر نے علاقہ کے مسائل تفصیلاً بیان کئے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ وہ وقت دو ر نہیںجب ہماری وساطت سے آپ کی پسماندگیاں دور ہوں گی، حل طلب مسائل کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے۔ اکبر خان نے کہا کہ اب یہ ٹریلر ہے باقی فلم بعد میں چلے گی اور ترقیاتی کاموں کا یہاں نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :