Live Updates

احتساب عدالت:پیپلز پارٹی کے انتہائی اہم رہنما ء کوجیل بھیج دیا گیا

آصف ہاشمی کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا آصف ہاشمی پر1394ملین کی غیر قانونی سرمایہ کاری کا الزام ہے،آصف ہاشمی کو 29 مئی کو دوبارہ پیشی کا حکم دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 مئی 2018 14:25

احتساب عدالت:پیپلز پارٹی کے انتہائی اہم رہنما ء کوجیل بھیج دیا گیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مئی 2018ء) : احتساب عدالت نےآصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،آصف ہاشمی پر 1394ملین کی غیر قانونی سرمایہ کاری کا الزام ہے،عدالت نے آصف ہاشمی کو 29 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف ہاشمی کےخلاف احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

رہنماء پیپلزپارٹی آصف ہاشمی پر 1394ملین کی غیر قانونی سرمایہ کاری اور451 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا بھی الزام ہے۔نیب کے مطابق ملزم کے اختیارات کے ناجائزاستعمال سے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان ہوا۔ نیب کورٹ نے سابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کو 29 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے نیب کا چارج سنبھالنے کے بعد نیب نے مقدمات میں تیزی لے کرآئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف پاناما کیس میں نیب کورٹ میں مختلف ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔ اسی طرح نیب نے نوازشریف کو رائیونڈ سڑک چوڑی کرنے کے الزام میں بھی 20مئی کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب کے مطابق نواز شریف نے سڑک چوڑی کروا کے قومی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسی طرح نیب نے نوازشریف کے خلاف ایک میڈیا رپورٹ پرپانچ ارب ڈالر بھارت بھیجنے کا الزام لگا کرایکشن لیا۔

جوکہ نوازشریف کو نیب کا الزام غلط ثابت ہوا۔ تاہم نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف ہیلی کاپٹر استعمال جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی ملتان میٹروبس سمیت صاف پانی اسکیم میں انکوائری کی گئی ہے۔ جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن سے انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، امیر مقام سمیت اہم سیاستدانوں کیخلاف انکوائری بھی شروع کر رکھی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات