معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ کلب کرکٹ کھیلنے کیلئے کلیئر قرار

منگل 15 مئی 2018 14:10

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ کو کلب کرکٹ کھیلنے کیلئے کلیئر قرار دے دیا گیا، بینکرافٹ کو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 9 ماہ تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

23 سالہ اوپننگ بیٹسمین کو ویسٹرن آسٹریلیا میں انہیں اپنے کلب ویل لیٹن کی نمائندگی کیلئے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

ویسٹرن آسٹریلیا پریمیئر کرکٹ کے قوانین کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بھی پابندی کلب کرکٹ پر بھی اپلائی ہوتی ہے تاہم ویسٹرن آسٹریلیا کے اجلاس میں بینکرافٹ کو خصوصی طور پر کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔ واضح رہے کہ سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی کلب کرکٹ کھیلنے کیلئے آزاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :