اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (آج) آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی بچے تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم کی دوری پر

منگل 15 مئی 2018 14:10

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا، پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں ازبکستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور ازبکستان نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے انڈونیشیا اور ازبکستان نے برونڈی کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اسے عالمی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب ازبکستان کی ٹیم بھی ٹائٹل کیلئے پوری طرح سے تیار ہے اسلئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :