ْیہ کہنا غلط ہے کہ ہندی فلموں کے برعکس علاقائی فلموں کو زیادہ سراہا جاتا ہے، سوناکشی سنہا

منگل 15 مئی 2018 13:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہندی فلموں کے برعکس علاقائی فلموں کو زیادہ اہم مقام حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ علاقائی فلومں کے بعض پہلو ہندی فلم انڈسٹری سے بہتر ہیں لیکن یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ ہندی فلمیںعلاقائی فلموں کی نسبت لوگوں کی کم توجہ کا مرکز بنتی ہیں اور انہیں اتنا زیادہ نہیں سراہا جاتا جتنا علاقائی فلموں کو سراہا جاتا ہے بلکہ انہوں نے تامل فلم میں کام بھی کیا ہے اور ان کے کام کرنے کے انداز ہندی فلم انڈسٹری سے تھوڑا مختلف ہے، وہ علاقائی سینما کی طاقت کو جانتی ہیں لیکن علاقائی فلمیں ہندی فلموں کے جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتیں۔

سوناکشی سنہا فلم ’’دبنگ 3‘‘، ’’کلنک‘‘ اور ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :