ہر فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے خود کو منوانے آئی ہوں، ریچا چڈا

منگل 15 مئی 2018 13:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں پیسہ کمانے نہیں آئیں بلکہ وہ اپنی ہر فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے خود کو منوانیں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ انہیں اگر فلموں میں مرکزی کردار نہیں ملتے تو انہیں برا نہیں لگتا کیونکہ اگر پروڈیوسر چاہتا ہے کہ اس کی فلم 100کروڑ کا بزنس کرے تو انہیں فلم کے لئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون جیسی سٹار کی ضرورت ہو گی اور یہ ایک پروفیشنل وجہ ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں پیسہ کمانے نہیں آئیں بلکہ وہ اپنی ہر فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے خود کو منوانیں آئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :