سیف علی خان بہت اچھے باپ ہیں، کرینہ کپور خان

منگل 15 مئی 2018 13:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ سیف علی خان بہت اچھے باپ ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا کہ اگرچہ ایک ماں جو اپنے بچے کے لئے کرتی ہے وہ ایک باپ نہیں کر سکتا لیکن سیف اپنی ذمہ داری کو سمجھتے اور انہیں پورا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کہ انہیں سیف علی خان کا ساتھ ملا ہے کیونکہ سیف ایک اچھے ساتھی ہونے کے ساتھ ایک ایک اچھے باپ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب وہ فلم کی عکسبندی میں مصروف ہوتی ہیں تو سیف تیمور کے ساتھ اپنا زیادہ وقت گزارتے ہیں اور اب جب سیف گزشتہ ساڑھے 3ماہ سے فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں لہذا میں ہر وقت تیمورکے ساتھ رہتی ہوں۔ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :