Live Updates

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کو کورم کی نشاندہی پر سبکی کا سامنا

منگل 15 مئی 2018 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کو کورم کی نشاندہی پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جب بجٹ پر بحث سمیٹنے کے لئے تقریر کر رہے تھے تو اس دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق نے کورم کی نشاندہی کردی جب کہ اس دوران پی ٹی آئی‘ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان واک آئوٹ پر تھے۔ سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نکلنے پر کارروائی شروع ہوئی اور اپوزیشن کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کچھ دیر بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان ایوان میں واپس آگئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات