امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ
نوجوان عتیق کے والد نے کرنل جوزف سے صلح کی تردید کر دی
سمیرا فقیرحسین منگل 15 مئی 2018 13:06
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ مختلف چینلز کے ذریعے عتیق کے والد سے صلح کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حیرت انگیر طور پر ہمیں بھی اس ڈیل کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے ، ایسا لگ رہا ہے کہ ہمیں بھی ڈیل سے مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا ہے، جبکہ عتیق کے والد ادریس بیگ نے کسی قسم کی ڈیل ہونے کی تردید کر دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف امریکہ چلےگئے۔کرنل جوزف،نور خان ایئربیس سےخصوصی طیارے پرروانہ ہوئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے کرنل جوزف سےمتعلق تمام ریکارڈ امریکی حکام کے حوالے کردیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کرنل جوزف پرپاکستانی فوجداری،انتظامی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں،سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔ گزشتہ ماہ 7 اپریل کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس گاڑی سے ٹکر ہوئی تھی وہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ایمانوئیل خود چلا رہے تھے اور جب موٹر سائیکل کو ٹکر لگی تو دو نوجوان عتیق اور راحیل موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ اس کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بعد ازاں حکومت پاکستان نے امریکی سفارتکار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور اس ضمن میں امریکہ کی جانب سے کسی قسم کا پریشر نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.