کینجھر جھیل کی سطح میں کمی، کراچی میں قلت آب کا خدشہ

منگل 15 مئی 2018 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ٹھٹھہ میں واقع کینجھرجھیل میں پانی کی سطح میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق کینجھر جھیل میں پانی کی سطح میں کمی کے باعث کراچی میں پانی کی قلت ہوسکتی ہے۔حکام نے بتایا کہ کینجھر جھیل میں پانی کی آمدکم اور اخراج زیادہ ہے،جھیل میں پانی کی سطح 46فٹ رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کینجھر جھیل کی سطح 44فٹ ہوگئی تو کراچی شہر کو جھیل سے پانی کی فراہمی بند ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں واقع کینجھر جھیل جسے کلری جھیل بھی کہا جاتا ہے ناصرف کراچی کو پانی کی فراہمی کا بہت بڑا ذریعہ ہے بلکہ شہر قائد کے مکینوں کی تفریح کے حوالے سے بھی اہم مقام ہے۔گرمیوں میں ہزاروں شہری روزانہ تفریح کے لیے کینجھر جھیل کا رخ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :