وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا دورہ ضلع صوابی کے دوران سپیکر اسد قیصر غائب ‘ ضلع صوابی میں مختلف چہ میگوئیاں

منگل 15 مئی 2018 12:50

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا دورہ ضلع صوابی کے دوران سپیکر ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا دورہ ضلع صوابی سپیکر اسد قیصر غائب جس کی وجہ سے ضلع صوابی میں مختلف چہ میگوئیاں تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کی دعوت پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے انجنیئر امیر مقام کے دورہ صوابی پر جوابی وار کے طور پر صوابی، شیوہ، یارحسین کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے شہرام ترکئی سنیٹر لیاقت ترکئی، ایم پی اے محمد علی ترکئی کے ہمراہ مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور یارحسین میں جلسہ سے خطاب کیا وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا دورہ ضلع صوابی کے دوران سپیکر اسد قیصر منظر سے غائب تھے جس پر ضلع صوابی کے سیاسی حلقوں میں مختلف چہ میگوئیاں شروع ہوئیں یاد رہے کہ ایک روز قبل وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے شیراز باچہ ایم پی اے و ضلعی صدر شیراز خان اور سنیٹر دلاور خان کے ہمراہ پرمولی ،جہانگیرہ میں فیڈر اور گریڈ سٹیشن کا افتتاح کیا جس سے شہرام خان ترکئی کو سیاسی دھچکہ لگا اور جوابی کاروائی میں شہرام خان نے ہنگامی بنیادوں پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کو اپنا حلقہ نیابت کا دورہ کرایا اور ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ہسپتال صوابی جو کہ سپیکر اسد قیصر کا انتخابی حلقہ ہے کے دورہ کے دوران بھی منظر سے غائب رہے سیاسی ناقدین اس کو آئندہ سیاست کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں-