ٹی بی و ذیابیطس ایسوسی کے زیر اہتمام رمضان فوڈ پیکیج کی تقسیم

منگل 15 مئی 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ٹی بی و ذیابیطس ایسوسی ایشن چارسدہ کے زیر اہتمام غریب مستحقین میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چارسدہ منتظر خان ، ٹی بی و ذیا بیطس ایسوسی ایشن کے صدر بہرامند خان ایڈوکیٹ جنر ل سیکرٹری حاجی عبد السلام عارف اے اے سی عنایت اللہ خان اور دیگر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت اور قرب الہیٰ کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی بی ذیابیطس ایسو سی ایشن گزشتہ چالیس سالوں سے ٹی بی اور شوگر سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے مفت علاج معالجے کے لئے خدمات سرانجام دے رہی ہے اورکہا کہ اس سال 14فری میڈیکل کیمپوں میں ہزاروں مریضوں کا مفت معائنہ کرکے ادویات دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی و ذیابیطس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ کئی دہائیوں سے غریب مستحقین کو رمضان فوڈ پیکج اور عید پیکج تسلسل سے دیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے امداد اور عطیات دینے ولے مخیر افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کینسر کے علاج کے لئے لاہور جانے والے مریضوں کے سفری اخراجات دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :