انسان کو ہر حالات میں اپنے مشن کی تکمیل کیلئے پر عزم رہنا چاہیے ‘فلمسٹار ریما
تازہ ترین : 1

انسان کو ہر حالات میں اپنے مشن کی تکمیل کیلئے پر عزم رہنا چاہیے ‘فلمسٹار ریما

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ کسی کا محتاج نہیں ہوتا ،حالات ، محنت ،محرومیاں اور تکلیفیں اس میں مزید نکھا ر پیدا کرتی ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انسان کو ہر حالات میں اپنے مشن کی تکمیل کیلئے پر عزم رہنا چاہیے اور خوب ڈٹ کر محنت کرنی چاہیے تاکہ عزت اور شہرت آپ کا مقدر بن سکے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیشہ کچھ اچھا اور نیا کرنے کی کوشش میں رہتی ہوں جس میں ہمیشہ کامیاب رہی ہوں ۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور نئے لوگ تجرباتی انداز سے اچھی اور معیاری فلمیں بنار ہے ہیں ۔آنے والے دنوں میں مزید بہتری نظرا ٓرہی ہے جیسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/05/2018 - 12:40:11

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :