گلوکارہ سائرہ نسیم کو لازوال گلوکاری پر سر سنگیت انٹر نیشنل امریکہ کی جانب سے سونے کا تاج پہنایا جائیگا

منگل 15 مئی 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان کی نامور گلوکارہ سائرہ نسیم کو بہترین اور لازوال گلوکاری پر امریکہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کی ثقافتی تنظیم سر سنگیت انٹر نیشنل امریکہ کی جانب سے سونے کا تاج پہنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ سائرہ نسیم عید کے بعد تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے امریکہ روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ پر وقار تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گی ۔اس حوالے سے سائرہ نسیم نے کہا کہ میں اپنے امریکی پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میری آواز اور میرے فن کی قدر کرتے ہیں ،فنکار صرف داد کابھوکا ہوتا ہے خدا نے دولت شہرت سے مجھے نوازا ہے جو میر ے لئے باعث فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :