یتیموں کی کفالت معاشرے کی ذمہ داری ہے ، خالد وقاص

منگل 15 مئی 2018 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہاہے کہ یتیموں کی کفالت معاشرے کی ذمہ داری ہے اور اس سے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل ہو تی ہے۔وہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے قائم مقام ضلعی امیر مولانا صفی اللہ نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ مقررین میں سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ،تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب،سعید اختر ایڈوکیٹ،غلام رسول ،فرمان ایڈوکیٹ اور سید غفار شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں یتیموں کی مدد اور سرپرستی سے معاشرے میں غربت میں کمی آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :