اسلامی جمعیت طلبہ کا سہ روزہ تربیتی اجتماع اختتام پذیر

منگل 15 مئی 2018 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے زیر اہتمام باڑہ گلی کیمپس میں تین روزہ تربیتی اجتماع اختتام پذیرہوگیا،جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور مختلف امور کے حوالے سے تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ زید اسلامک سنٹر،جامعہ پشاور کے سابق ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر وست محمد نے سورہ کہف اور ا لبروج کی روشنی میں نوجوانوں کے کردار اور جمعیت کے تاسیس کے بنیادی مقصد اور فکر مودودی کے موضوعات پر جبکہ اسلامیہ کالج یونیور سٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر رئیس گل نے مذہب ،جدید دور اور اسلامی نظام زندگی کے موضوع پر درس دیا۔دریں اثناء مختلف اسلامی موضوعات سے متعلق ایک سٹڈی سرکل کا اہتمام کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :