جی ایچ ایس طورو میرہ کے پرنسپل جمعہ خان نے پی ایچ ڈی کرلی

منگل 15 مئی 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) گورنمنٹ ہائی سکول طور و میرہ،مردا ن کے پرنسپل جمعہ خان نے جامعہ پشاور سے پی ایچ ڈی کرلی۔

(جاری ہے)

ان کے مقالے کی دفاعی تقریب شعبہ سیرت سٹڈیز میں منعقد ہوئی ، جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش واب دیئے اور اسلامیات میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔ ان کے مقالے کا موضوع ’’ سیرت نبویہ کے تناظر میں مسئلہ الولاء والبراء کا علمی جائزہ ‘‘ ہے، جسے انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ تقریب میں فیکلٹی، ریسرچ سکالرز ، طلبہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :