جامعہ پشاور شعبہ صحافت کے طلباء کے اعزاز میں تقریب

منگل 15 مئی 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت میں فاصلاتی نظام تعلیم کے پریویس کے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی ‘ سیشن کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں طلباء نے اپنے کرتب دکھاتے ہوئے حاضرین سے داد وصول ی ‘ اس موقع پر طلباء نے گلوکاری ‘ شاعری اور قص کا مظاہرہ کیا ‘ قیصرہ خانم ‘راحیلہ اور کبیریا نے اپنی شاعری سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ‘ تقریب کے آرگنائزر زمیں عزیرخان ‘ الیاس وزیر‘ وقاص زیب ‘ محمد جمال ‘ ہمایون بابر اورجلیل شامل تھے ‘ آخر میں طلباء کے لئے ایک پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا ‘ شرکاء نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین اور شعبہ صحافت کے حکام شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :