منشیات کے منفی اور تباہ کن اثرات سے نوجوان نسل کو بچانا ناگزیر ہے، پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان

منگل 15 مئی 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں اینٹی نارکاٹکس فورس خیبر پختونخواکے تعاون سے منشیات کے تدارک سے متعلق سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان تھے جبکہ فیکلٹی ارکان ، انتظامی افسران اور طلبہ کی یک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر اسلامیہ کالج نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے منفی اور تباہ کن اثرات سے نوجوان نسل کو بچانا ناگزیر ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پشاور کے پراجیکٹ آفیسر احمس بن طارق نے طلبہ کو لیکچر دیتے ہوئے منشیات کے حوالے سے نقل و حرکت اور ان کے استعمال کے خلاف آگاہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے واک کا اہتمام بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :