آئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم جلد روایتی نظام کی جگہ لے گا، ڈاکٹرریاض

منگل 15 مئی 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سیکاس یونیورسٹی پشاور کے آئو ٹ کم بیسڈ ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت یونیورسٹی کے ڈین آف انجینئر نگ پروفیسر ڈاکٹرا عظام العصر نے کی ،اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ریاض اے خٹک ، فیکلٹی اور انتظامی فسران کے علاوہ شعبہ تدریس اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد ، طلبہ اور ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ریاض اے خٹک نے آئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بہت جلد یہ ہمارے پرانے اورروایتی نظام تعلیم کی جگہ لے لے گا اور اس سے تعلیمی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔ دریں اثناء ، شرکا ء نے موضوع کی مناسبت سے ایک مباحثے میں بھی حصہ لیا اور گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :