مقبوضہ کشمیر، سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنا اور توڑ پھوڑ کرنا ریاستی دہشت گردی ہے، تحریک حریت

منگل 15 مئی 2018 12:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںتحریک حریت جموںو کشمیر نے پٹن کے علاقے حیدر بیگ میں قائم بھارتی فوج کے کیمپ کی طرف سے تاپر ہامرے میں پارٹی کارکن غلام محی الدین پنڈت کے گھر پر بار بار چھاپے مارنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنا اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرنا بدترین قسم کی ریاستی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کٹھ حکومت آزادی پسندوں کو دبانے اور ہراساںکرنے کے لیے بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس،پولیس کی سپیشل ٹاسک فورسز اور دیگر فورسز کو استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے غلام محی الدین پنڈت کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اہل خانہ کو ہراساںکیا۔ترجمان نے بھارتی فورسز کی اس طرح کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔