بھارت حق خودارادیت کی سیاسی جدوجہد کو دبانے کیلئے کشمیریوں پرمظالم ڈھارہا ہے، پیپلز موومنٹ

منگل 15 مئی 2018 12:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںو کشمیر پیپلز موومنٹ نے کہاہے کہ بھارت حق خوداردیت کی مقامی سیاسی جدوجہد کو دبانے کیلئے کشمیریوں پربدترین مظالم ڈھارہا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما اور پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کا حالیہ دھمکی آمیز بیان بھارتی فوج کی ذہنیت ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج کی اسی ذہنیت کی وجہ سے کشمیری نوجوانوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے اور وہ بندوق اٹھانے پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ نوجوانوں کو قتل کرنے سے وہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتاجس کی آبیاری وہ اپنے خون سے کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک لے جانے کے کشمیریوںکے عزم کو مزید مضبوط کررہے ہیں۔ میر شاہد سلیم نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا خون بہانے سے پیچھے ہٹنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں۔