ہالی ووڈ فلم’’ڈیڈ پول ٹو‘‘ کا نیویارک میں پریمیئر‘ستاروں نے تقریب کو چارچاند لگادیئے

فلم رواں ماہ 18 مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

منگل 15 مئی 2018 12:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ہالی وڈ ایکشن فلم ''ڈیڈ پول ٹو'' کا نیویارک میں پریمیئر ہوا، کاسٹ میں شامل اداکاروں کی سج دھج نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

(جاری ہے)

ڈیڈپول سیریز کی نئی فلم ڈیڈپول ٹو کے نیو یارک میں پریمیئر کے دوران ریڈ کارپٹ پر مرکزی کردار ادا کرنے والے رائن رینالڈ اور بلیک لائیولی کی موجودگی نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔ سپر ہیرو فلم 2016 میں ریلیز ہوئی ڈیڈپول کا سیکوئل ہے، فلم اٹھارہ مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :