اداکارہ پرفارمنس کے دوران سانپ کے کاٹنے سے جاںبحق

اداکارہ کلدشی مونڈل ہنس آباد میں’’سانپوں کی دیوی‘‘ کا کردار نبھا رہیں تھیں

منگل 15 مئی 2018 12:00

بھارتی بنگال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بنگال سے تعلق رکھنے والی اسٹیج اداکارہ کوبرا سانپ کے ڈسنے سے جاںبحق ہو گئیں۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جن اداکارہ کلدشی مونڈل ہنس آباد میں’’سانپوں کی دیوی‘‘ کا کردار نبھا رہیں تھیں۔

(جاری ہے)

ان کے کردار کے پیش نظر پرفارمنس کیلئے مصنوعی سانپوں کی بجائے دو حقیقی سانپ فراہم کیے گئے جس میں سے ایک کے ڈسنے سے یہ حادثہ پیش آیا، مقامی میڈیا کے مطابق انہیں علاج کیلئے بر وقت ہسپتال نہیں پہنچایا جاسکا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی، موقع پر موجود ڈاکڑ نے 4 گھنٹوں تک علاج کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔

ان کے تھیٹر کے کچھ ساتھی پرفارمرز کو بھی قتل کے شبے میں حراست میں بھی لیا گیا ہے۔واقعہ پر ریاستی وزیر بینوئے برمن کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو ہسپتال پہنچا کر ان کی جان بچائی جا سکتی تھی، تاہم لاپرواہی برتی گئی، حقیقی سانپوں سے پرفارم کرنا بھی جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :