Live Updates

نواز شریف نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان سوچ سمجھ کر دیا یا کوئی دباﺅ تھا ؟

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے تمام کہانی بیان کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مئی 2018 11:00

نواز شریف نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان سوچ سمجھ کر دیا یا کوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد مریم نواز نے بھی ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو بھی کہا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے اور یہی بہتر ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف نےن بھی ایک ٹویٹ کیا، ان کی اپنی پُرانی پالیسی ہے وہ نواز شریف کو اپنا لیڈر بھی کہتے ہیں، ان کا ووٹ بنک بھی استعمال کرتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ میری اور نواز شریف کی پالیسی میں فرق ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف نے یہ بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے ، انہوں نے یہ سب کوئی ایسے ہی بات ہوتے ہوتے نہیں کہہ دیا ،رپورٹر نے کہا کہ نواز شریف نے جو باتیں کیں وہ چونکا دینے والی۔

(جاری ہے)

ہو سکتا ہے کہ اس سے وہ آئندہ انتخابات کو ہلا کر رکھ دیں، سرل المیڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف نے جو باتیں کیں اس کا بہت بڑا امپیکٹ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، اگر ایسا ہوا تو نواز شریف ڈان اخبار یا سرل المیڈا کے خلاف کوئی بیان کیوں نہیں دیتے؟ خیال رہے کہ سابق وزیرا عظم نواز شریف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ممبئی حملوں میں پاکستانی کردار سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا جس پر ملک کی سیاسی جماعتوں سمیت عوام نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ایک طرف نواز شریف کے اس بیان کو بھارت نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کے استعمال کیا تو دوسری جانب نواز شریف کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا جس نے نوازشریف کے اس بیان کو غلط اور گمراہ کُن قرار دیا۔ نواز شریف نے کل صبح احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور کل شام بونیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بیان کا دفاع کیا اور اس معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کرے  اور مجھ سمیت جو بھی غدار  ثابت ہو اسے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات