کیا مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں ووٹ حاصل کر سکے گی؟

معروف صحافی عارف نظامی نے ن لیگیوں کو بُری خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مئی 2018 10:46

کیا مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں ووٹ حاصل کر سکے گی؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ انتخابات میں جیتنے کے لیے دو چیزوں سے ہوتی ہیں۔ ایک تو بڑھکیں مارنے والے لیڈر کو زیادہ ووٹ ملتے ہیں،دوسرا اگر فوجی آمریت ہو، گھٹن کا ماحول ہو ، اور ایسے میں اگر کوئی آواز اُٹھائے ، کوئی عوام کو اُمید دلوائے تو یقیناً اس کو فائدہ ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب عوام کی نفسیات یہ ہے کہ وہ دیکھ لیتے ہیں کہ کس رہنما یا لیڈر کو فوج نے نہیں آنے دینا یا جس شخص نے اقتدار میں ہی نہیں آنا،جیسے جب محترمہ بے نظیر بھٹو کے بارے میں یہ تاثر تھا کہ جب وہ پاکستان آئیں تو انہیں کوئی انتخابی اُمیدوار نہیں مل رہا تھا کیونکہ اس وقت جونیجو صاحب کی وزارت کامیاب تھی، اور لوگوں کا خیال تھا کہ جب تک ضیا الحق ہے تب تک پیپلز پارٹی نہیں جیت سکتی ۔

(جاری ہے)

حالات بدلے جب ضیا الحق کا طیارہ کریش ہو گیا ، آج بھی یہی صورتحال ہے کہ عوام چاہتی ہے کہ کوئی ایسی حکومت ہو جس میں ان کے کام ہو سکیں ، جو ان کو نوکریاں دلوا سکیں، ترقیاتی کام کر سکیں ، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی بھی یہی صورتحال ہے ، اور اب تو نواز شریف کو بھی لگتا ہے کہ وہ اپنے قانونی انجام تک پہنچ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ متنازعہ بیان پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے انٹرویو میں دئے گئے بیان پر ان کا ووٹ بنک کم ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب نواز شریف کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ''غدار نواز'' کے نعرے بھی لگائے۔ مسلم لیگ ن کو اس وقت کڑی مشکلات کا سامنا ہے، کئی سیاسی حریفوں نے نواز شریف سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن نواز شریف نے کل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صاف اور واضح کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں اور اپنے بیان پر ہی ڈٹا رہوں گا چاہے اس کے لیے مجھے کچھ بھی سہنا پڑے۔