مصر،اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے 278 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل

منگل 15 مئی 2018 10:20

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) مصر کے پراسیکیوٹر جنرل نبیل صادق نے اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے 278 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کر دیئے ۔ ان پر دہشت گردی کی کارروائیوں، پولیس پر حملوں اور شہری اور حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی ویکے مطابق جن ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں کو سپرد کئے گئے ہیں وہ اخوان المسلمون کے مسلح گروپوں سے وابستہ رہے ہیں۔

ان میں حسم اورانقلاب بریگیڈ کے سخت گیر اخوانی کارکن شامل ہیں۔سپریم سٹیٹ سکیورٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ملزمان دہشت گردی کی مختلف 12 کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ وہ فوج، پولیس اور سرکاری ونجی املاک پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں

متعلقہ عنوان :