پاپائے روم کا انسانی بہبود کے منصوبوں کیلئے عراق کو بیش قیمت کار کی قیمت کا عطیہ

منگل 15 مئی 2018 10:20

پاپائے روم کا انسانی بہبود کے منصوبوں کیلئے عراق کو بیش قیمت کار کی ..
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پاپائے روم پوپ فرانسس نے عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں کے لئے بغداد کو ایک بیش قیمت لگژری کار کی قیمت کا عطیہ کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اطالوی کار ساز کمپنی لیمبورگینی نے یہ کار گذشتہ برس پوپ فرانسیس کو تحفے میں دی تھی تاہم اسے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اسے نیلام کیاگیا تھا۔

نیلامی میں حاصل ہونے والی رقم عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں کے لیے بغداد کو دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وٹیکن ریڈیو نے جکومت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ پوپ فرانسیس نے بیش قیمت کار کی نیلامی میں حاصل ہونے والی قیمت جو کہ 7 لاکھ15 ہزار یورو ہوگی عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویٹیکن کی طرف سے عراق کو دی گئی رقم نینویٰ میں داعش تنظیم کے مظالم سے متاثر ہونے والے عیسائی خاندانوں کی بحالی اور ان کی آباد کاری پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رقم کاایک حصہ انسانی سگلنگ کا شکار ہونے والے افراد اور افریقا میں جبری طور پر عصمت فروشی کے دھندے کی روک تھام کے لیے صرف کی جائے گی۔