ْعراقی وزیراعظم کا تمام سیاسی فریقین سے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا احترام کرنے پر زور

منگل 15 مئی 2018 10:20

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک کے تمام سیاسی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا احترام کریں،وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوںکے ساتھ کرپشن سے پاک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق انھوں نے ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی گئی تقریر میں کہا کہ ہم عراق میں بدعنوانی سے پاک مضبوط ترین حکومت کی تشکیل کے لئے تعاون اور کام کرنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ عراق کے قوم پرست رہنماء مقتدیٰ الصدر کی قیادت میں بلاک کو اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق برتری حاصل ہے۔