کسی کے کام آنا نبی کریم ﷺ کو بہت پسند تھا،مولانامحمدعمران عطاری کاتاجر اجتماع سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ کسی کے کام آنا نبی کریم ﷺ کو بہت پسند تھا،آپ ﷺمعمولی غلاموں کی بات بھی سنا کرتے تھے ، بیمار پریشان حال لوگ آتے اور آپ ﷺ ان کی مدد ان کی حالت کے مطابق فرماتے تھے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سمیت ملک کے کم و بیش 100سے مقامات پر ویڈیو لنک کے ذریعے تاجر اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔

مولانامحمدعمران عطاری نے کہا کہ ماہ رمضان میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جن کے پاس کھانے پینے کے اسباب کم ہوتے ہیں اور ایسے لوگ دنیا میں لاکھوں ہیں ، دنیا جہاںمیں غربت بہت زیادہ ہے وہیںامیر وں کی تعداد کم نہیں ہے ، زرق ،عمر میں برکت چاہنے والوں کو چاہئے کہ وہ رشتہ داروں کیساتھ صلہ رحمی کریں ،صلہ رحمی(یعنی رشتے داروں سے اچھاسلوک کرنا) بری موت سے بچاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :