نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے پی آئی اےکے طیارے کاسسٹم جام

مسافر ڈیڑھ گھنٹے سے طیارے میں بند ، بعض ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں

muhammad ali محمد علی منگل 15 مئی 2018 00:05

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے پی آئی اےکے طیارے کاسسٹم ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14مئی 2018ء ) :نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے پی آئی اےکے طیارے کاسسٹم جام ہو گیا۔ مسافر ڈیڑھ گھنٹے سے طیارے میں بند ، بعض ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مسافر ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

(جاری ہے)

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے پی آئی اےکے طیارے کاسسٹم جام ہو گیا۔طیارے میں موجود دسیوں مسافر طیارے کے اندر پھنس گئے۔بعض ارکان پارلیمنٹ سمیت ڈیڑھ گھنٹے سے طیارے میں بند ہیں۔ائیرپورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 372 کراچی سے اسلام آباد پہنچی تھی۔طیارے کا سسٹم جام ہونے سے دروازے نہیں کھل رہے