فرانسیسی مصنف دیواروں پر تصاویر بنا کر بٹ کوائن کمانے لگا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 مئی 2018 23:54

فرانسیسی مصنف دیواروں پر تصاویر بنا کر بٹ کوائن کمانے لگا

فرانس میں دیواروں پر تصاویر بنانے والے مصور نے اپنی تصویروں سے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن   کمانے کا نیا طریقہ اختیار کر لیا۔وہ اپنی تصویروں میں کیو آر کوڈ شامل کر دیتا ہے جس سے  راہ گیر تصویر پسند آنے پر اسے بٹ کوائن دے دیتے ہیں۔
پاسکل ”پی بوائے“ بوائے آرٹ نے نومبر 2017 میں اپنی تصویروں میں بٹ کوائن کیو آر کوڈ شامل کرنا شروع کیا تھا۔ پاسکل اب تک  کرپٹو کرنسی میں 1000 ڈالر عطیات وصول کر چکا ہے۔


پاسکل کو عطیہ کرنے کا سسٹم بڑا آسان اور تیز رفتار ہے۔ سمارٹ فون رکھنے والے وہ صارفین جن کے پاس ویلٹ بھی ہو وہ کیوآر کوڈ کو سکین کر کے  عطیات براہ راست پاسکل کے ویلٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔اس طریقےسے پاسکل مڈل مین، گیلری یا کراؤڈ فنڈنگ کے اخراجات کیے بغیر  مصوری کے شوقین حضرات سے عطیات وصول کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


پاسکل نے 2014 میں پہلی بار کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کے بارے میں سنا تھا۔

وہ بھی اس وقت اسے پے پال کی طرح کی کوئی  چیز سمجھا تھا۔ پچھلے سال مئی میں اس نے  کرپٹو کرنسی کے بارے میں سیکھنے کے لیے کئی ماہ مصوری سے چھٹی کی اور نومبر میں اپنی تصاویر میں کیوآر کوڈ ڈالنا شروع کر دیا۔اس وقت کے پاسکل کے پاس  0.11 بٹ کوائن یا ایک ہزار ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔ پاسکل کو امید ہے کہ مستقبل میں بٹ کوائن عام ہونے پر اسے زیادہ بٹ کوائن ملیں گے۔اپنی ویب سائٹ پر پاسکل بٹ کوائن کے ساتھ ساتھ ایتھریم اور لائٹ کوائن بھی عطیہ کے طور  پر وصول کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :