عمران خان کی اہلیہ کو نواز شریف کی مشکلات کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا
بظاہر لگتا ہے کہ بشریٰ بی بی کے عمل اور وضیفوں سے ن لیگ کے قائد سے غلطیاں سرزد ہو رہی ہیں: مجیب الرحمان شامی
محمد علی پیر 14 مئی 2018 23:47
(جاری ہے)
نواز شریف نے ممبئی حملوں کے حوالے سے دیے گئے بیان کے باعث خود کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔
نواز شریف کی جانب سے ایک انگریزی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں کے حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پاکستان سے عسکریت پسندوں نے ممبئی جا کر دہشت گرد حملے کیے۔ اپنے اس بیان کے بعد نواز شریف ملک بھر کی عوام، سیاستدانوں اور اداروں کے شدید غم و غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس بیان کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی سیاست کا گھلا گھوںٹ دیا ہے۔ جبکہ اب اس تمام صورتحال میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے عجیب و غریب دعوی کیا ہے۔ مجیب الرحمان شامی نے عمران خان کی اہلیہ کو نواز شریف کی مشکلات کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک پیرنی ہیں بشریٰ بی بی وضیفے اور عمل کرنے کیلئے شہرت رکھیت ہیں۔ مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ بشریٰ بی بی کے عمل اور وضیفوں سے ن لیگ کے قائد سے غلطیاں سرزد ہو رہی ہیں۔ جب سے بشریٰ بی بی عمران خان کی اہلیہ بنی ہیں، تب سے نواز شریف غلطیوں پر غلطیاں کر رہے ہیں۔ مجیب الرحمان شامی کا تفصیلی تجزیہ ملاحظہ کیجیے:مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.