ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول دینے پر وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا

مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی کے ایس او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، احتشام علی کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 14 مئی 2018 23:07

ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول دینے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14مئی 2018ء ) :ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول دینے پر وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا۔ مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی کے ایس او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایس او مشیر ہوا بازی احتشام علی کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطالبے ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول دینے پر وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا۔

مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی کے ایس او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایس او کی جانب سےنوٹس میں لائے بغیر ملتان ائیرپورٹ حکام کو حکم نامہ جاری کیا گیا۔مراسلے میں یہ بھی درج ہے کہ سرل المیڈا کو پروٹوکول دینے کے لیے ایس او احتشام علی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

(جاری ہے)

ایس او کے خلاف کاروائی کا حکم بھی دے دیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے صحافی کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی نے ملتان ائیرپورٹ پر انتظامیہ کو ہدایات دیں اور نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا کہ سرل المیڈا کو نہ روکا جائے اور بغیر روک ٹوک کے ایپرن تک پہنچایا جائے۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کے خصوصی انتظامات کے ذریعے صحافی کی نواز شریف تک رسائی کو ممکن بنایا گیا۔

جہاں انہوں نے متنازعہ انٹرویو دیتے ہوئے ممبئی حملوں کے حوالے بیان جاری کیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عسکریت پسندوں نے بھارت جا کر ممبئی پر حملہ کیا۔ نواز شریف کا کہناتھا کہ مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ یہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں۔ ان کا یہ عمل ناقابل قبول ہے۔ یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاوہ ازیں صحافی سرل المیڈا کو اس سے پہلے بھی ڈان لیکس کے حوالے سے شہرت مل چکی ہے۔