Live Updates

پاکستان میں16 مئی کورمضان کاچاند نظرآنےکےقوی امکانات ہیں،ڈی جی موسمیات

مطلع صاف ہونےکےباعث رمضان المبارک کاچاندنظرآسکےگا،بلوچستان کےجنوب مغربی اضلاع، سندھ میں 16 مئی کومطلع صاف ہوگا، ڈاکٹرغلام رسول

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 14 مئی 2018 22:41

پاکستان میں16 مئی کورمضان کاچاند نظرآنےکےقوی امکانات ہیں،ڈی جی موسمیات
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14مئی 2018ء ) :رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16مئی کو کراچی میں ہوگا۔چاند کی رویت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں16 مئی کورمضان کاچاند نظرآنےکےقوی امکانات ہیں۔ مطلع صاف ہونےکےباعث رمضان المبارک کاچاندنظرآسکےگا جبکہ بلوچستان کےجنوب مغربی اضلاع، سندھ میں 16 مئی کومطلع صاف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16مئی کو چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوگا۔اس حوالے سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو طلب کر لیا گیا جبکہ اسی روز صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کے حوالے سے ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو اکٹھا کرے گی اور اس کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔چاند کی رویت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں16 مئی کورمضان کاچاند نظرآنےکےقوی امکانات ہیں۔ مطلع صاف ہونےکےباعث رمضان المبارک کاچاندنظرآسکےگا جبکہ بلوچستان کےجنوب مغربی اضلاع، سندھ میں 16 مئی کومطلع صاف ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ 16 مئی کو چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو گی۔23 گھنٹےسےزیادہ عمرکاچاند دکھائی دینےکےامکانات ہوتےہیں۔غروب آفتاب کےبعدرمضان کاچاندایک گھنٹےتک نظرآ سکےگا۔یاد رہے کہ رمضان کاچانددیکھنے کیلیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کراچی میں بیٹھےگی جبکہ اسلام آبادسمیت زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات