نوجوان نسل کو دہشتگردی، منشیات جیسی ناپسندیدہ سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے، اسفن یار بھنڈارا

منگل 15 مئی 2018 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین مری بروری اسفن یار بھنڈارا کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو دہشتگردی، منشیات جیسی ناپسندیدہ سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے، اس سلسلے میں قومی اور بین الاقوامی پرائیویٹ کمپنیوںکو اپنا کردار کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریس کورس پارک راولپنڈی میں 114ویں ایم پی بھنڈارا میموریل پولو کپ فائنل میچ میں کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مری بروری نے سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے اس کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ تقریب میں بلغاریہ کی سفیر ریمن نے انعامات تقسیم کیے ۔فائنل میں کالاباغ آسیان کی ٹیم نے آٹھ گول کرکے پانچ گول کی برتری سے سیکورٹی 2000کی ٹیم کو شکست دی ۔تقریب میں کالا باغ آسیان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سمیرا ملک موجود تھیں ،جبکہ جسٹس (ر)علی نواز چوہان نے تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی ،انہوں نے کہا کہ مری بروری کاتاریخی اہمیت کے حامل پولوٹورنامنٹ کا آغاز 1904میں ہواتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمیم محمود