بھارتی میڈیاپر پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈے کا سلسلہ نہ تھم سکا، نوازشریف کو ممبئی حملوں کے اعتراف کی پاداش میں جیل بھی ہوسکتی ہے ،انڈیا ٹائمز، سابق وزیراعظم کو پاکستانی آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری سمیت متعدد مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، بھارتی تجزیہ کار

منگل 15 مئی 2018 00:01

بھارتی میڈیاپر پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈے کا سلسلہ نہ تھم سکا، ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) بھارتی میڈیا پر پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈے کا سلسلہ نہ تھم سکا جبکہ بھارتی اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف کو ممبئی حملوں کے اعتراف کی پاداش میں جیل بھیجا جاسکتا ہے ۔انڈیا ٹائمز میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان کو ممبئی حملوں میں اپنے ملک کے ملوث ہونے کا اعتراف کرنے پر جیل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی نیوز چینلز پر مختلف انڈین تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے ممبئی حملوں کے اعتراف کے بعد ان کیخلاف غداری کے مقدمات چلا کر ان کو پاکستان کے آئین کے آرٹیکل6کے تحت کارروائی بھی کیا جاسکتی ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے حق سچ بات کرکے ممبئی حملوں کے ماسٹرمائنڈ کو بے نقاب کیا ہے جس کی پاداش میں اب انہیں پہلے سے زیادہ مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں غداری کے مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔