سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی جانب سے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی

منگل 15 مئی 2018 00:00

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی جانب سے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کرنے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی جانب سے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔پیر کے روز سپریم کورٹ میں وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،دوران سماعت وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے کہا آج ملزم کا 342 کا بیان ریکارڈ ہونا ہے، طلال چوہدری نے کہا میرے وکیل کوئٹہ میں ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیس یہاں ہے تو وکیل کوئٹہ کیا کرہے ہیں طلال چوہدری نے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ اتنا لمبا التوائ نہیں دے سکتے، ذاتی مصروفیات پر التوائ نہیں دیتی, طلال چوہدری نے کہا میرے ساتھی ایم این اے کا انتقال ہوا ہے،کیس کی سماعت کے باعث ان کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکا،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہایم این اے کے انتقال پر افسوس ہے، آپ دو دن وہاں تعزیت کر آئیں ،آئندہ سوموار سے زیادہ کا وقت نہیں دیں گے،عدالت نے سماعت دوہفتے تک ملتوی کرنے کی طلال چوہدری کی استدعا مسترد کردی اور سماعت اکیس مئی تک ملتوی کردی۔