قومی ائیر لائن پی آئی اے اپنے ہی میزبانوں کی نادہندہ نکلی

پیر 14 مئی 2018 23:58

قومی ائیر لائن پی آئی اے اپنے ہی میزبانوں کی نادہندہ نکلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے اپنے ہی میزبانوں کی نادہندہ نکلی اس سلسلے میں پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے تیرہ سو سے زائد اپنے فضائی میزبانوں کو الائونسز کی مد میں ادائیگیاں کرنا ہے جو گزشتہ آٹھ ماہ سے نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں پی آئی اے انتظامیہ اپنے فضائی میزبان جن میں ائیرہوسٹس اور سٹیورڈ شامل ہیں کو فوڈ و دیگر مدات میں پچاس کروڑ روپے کی نادہندہ ہوگئی ہے پی آئی اے کے اس مالی بحران کے باعث کمپنی کے فضائی میزبان بیرون ممالک میں اپنی جیب سے اخراجات کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ بعض فضائی میزبانوں نے الائونسز کے بغیر بیرون ملک جانے والی فضائی سروسز کے ساتھ جانے سے انکار کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :