سانگھڑ میں پانی کی عدم فراہمی پر شہر بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کاروباری مراکز بند

چیمبر آف کامرس اور شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا

پیر 14 مئی 2018 23:58

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سانگھڑ میں پانی کی عدم فراہمی پر شہر بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کاروباری مراکز بند ، چیمبر آف کامرس اور شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑمیں دو ماہ سے پانی کی عدم فراہمی پر چیمبر آف کامرس کی کال پر شہر بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس کے صدر ماسٹر شیر محمد کی قیادت میں میر پور خاص چوک اور پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اس موقع پر صدر فیڈریشن آف کامرس ماسٹر شیر محمد نے کہا ہے دو ماہ سے شہر میں پینے کا پانی دستیاب نہیں اس سلسلے میں متعدد بار محکمہ آب پاشی بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر پانی کی بحالی میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی انھوں نے کہا ہے کہ مجبور ہو کر پر امن احتجاج کا راستہ اپنا یا گیا ہے انھوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر سانگھڑ کی تین لاکھ آبادی کو پانی مہیا نہ کیا گیا تو ریلیوں دھرنوں اور احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے صدر حسن عسکری نے بلدیہ پر الزام رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کے فنڈز میں خربرد ہو رہی ہے مگر پینے کے پانی پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہو رہا دیگر مقررین نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جب کہ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مقررین نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ سندھ گورنمنٹ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 39 کروڑو روپے کی لاگت سے پائپ لائن کا منصوبہ گزشتہ دس سال سے التوا کا شکار ہے اس منصوبے کو مکمل کیا جائے تو شہر میں پینے کے پانی کا مسلہ چند دنوں میں حل ہو سکتا ہے حاجی یامین لالو نے کہا ہے کہ پانی کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو زرداری ہاس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اس موقع پر رئیس احمد گڈو۔

(جاری ہے)

صوفی عبدالحق۔طفیل راجپوت.منصورجبارمیمن ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔