کرنل جوزف کو کس معاہدے کے تحت امریکا روانہ کیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی پیر 14 مئی 2018 22:04

کرنل جوزف کو کس معاہدے کے تحت امریکا روانہ کیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی 2018ء)  امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو معاہدے کے تحت امریکا روانہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستانی نوجوان کے قاتل امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف سے متعلق حکومت پاکستان نے خاموشی سے شرمناک فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی نوجوان کو اپنی گاڑی کی ٹکر سے قتل کر دینے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف سے متعلق حکومت پاکستان نے خاموشی سے شرمناک فیصلہ کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے حکم جاری کیا گیا تھا۔ اسی باعث 2 روز قبل امریکا کو کرنل جوزف کو واپس لے جانے کیلئے ملٹری طیارہ بھجوانے کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم پیر کے روز وفاقی وزارت داخلہ نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ۔ ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد اب کرنل جوزف اپنے ملک امریکا روانہ ہوگیا۔

اس سے قبل پاکستان کرنل جوزف کو پاکستانی قوانین کے تحت سزا دینے پر بضد تھا۔ تاہم اب اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے ایک معاہدے کے تحت کرنل جوزف کو امریکا جانے کی اجازت دی ہے۔ امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کرنل جوزف کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اسی لیے پاکستان نے کرنل جوزف کو امریکا جانے دینے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ کرنل جوزف کو سفارتی استثنی حاصل ہونے کے باعث بھی امریکا جانے کی اجازت دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن واضح رہے کہ ماضی میں بھی امریکا ریمنڈ ڈیوس کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا وعدہ کرکے مکر گیا تھا۔ ریمنڈ ڈیوس کو امریکا پہنچنے کے بعد آزاد کردیا گیا تھا۔